محمد اشرف خاں کی کوٹ رادھاکشن میں کھلی کچہری

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 24 اگست 2016 18:00

قصور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 24 اگست۔2016ء )کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خاں کی کوٹ رادھاکشن میں کھلی کچہری، واپڈا کے خلاف آور بلنگ کی 79درخواستیں، 53سائلین کے بل فوری درست کرنے اور26سائیلین کی شکایات کا ازالہ15روز میں کرنے کا حکم ، واپڈا کے خلاف آور بلنگ کی شکایات کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے حکم پر عوامی شکایات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے پروجیکٹ کے تحت کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خاں نے کوٹ رادھاکشن میں واپڈا کے خلاف دی گئی آور بلنگ و دیگر شکایات کی79درخواستوں کی سماعت کی،، 53سائلین کے بل فوری درست کرنے اور26سائیلین کی شکایات کا ازالہ15روز میں کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے احکامات کی روشنی میں وفاقی اداروں کے خلاف عوامی شکایات کا ازالہ ان کی دہلیز پر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، تاکہ واپڈا کے خلاف آور بلنگ کی شکایات کا سلسلہ جاری ہے، عوام اپنی شکایات مختلف تحصیلوں میں آنے والے وفاقی محتسب کے نمائندوں ، ڈاک یا ای میل کے ذریعہ بھیج سکتے ہیں جن کی سنوائی کیلئے انہیں فون پر مطلع کر دیا جائے گا اور ان کی دہلیز پر اس کا ازالہ کیا جائے گا،

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں