حضرت بابا بلھے شاہ کے عرس مبارک کے موقع پر27اگست کو مقامی چھٹی ہو گی‘نوٹیفکیشن جاری

منگل 23 اگست 2016 13:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان نے معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر27اگست2016ء کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک جو 25اگست سے شروع ہو رہا ہے اس حوالے سے ڈی سی او قصور عمارہ خان نے ضلع بھر میں 27اگست (بروز ہفتہ )کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں