حضرت بابا بلھے شاہ کے 259 ویں عرس کی تقریبات 25اگست سے شروع ہوں گی

پیر 22 اگست 2016 12:07

قصور۔22 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست ۔2016ء )حضرت بابابلھے شاہ کے 259ویں 3 روزہ عرس کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی نے محکمہ اوقاف کے افسران‘ضلعی انتظامیہ‘ امورمذہبیہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت بابابلھے شاہ کے 259ویں عرس کی تقریبات25اگست سے شروع ہوکر27اگست تک جاری رہیں گی۔ ان دنوں میں زائرین کی حفاظت کیلئے 1 ایس پی ‘2ڈی ایس پی ‘12انسپکٹرزسمیت ایک ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے‘سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب کئے جاچکے ہیں جبکہ میٹل ڈیٹیکٹرکے ذریعے تمام زائرین کی چیکنگ کی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں