بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ:پاکستانی شہری جاں بحق

اقبال اعجاز سرحدی علاقے میں مویشی چرارہا تھا،کہ بی ایس ایف نے بلااشتعال فائرنگ کردی،بی ایس ایف کے اہلکار اقبال اعجاز کی لاش بھی ساتھ لے گئے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 اگست 2016 16:16

بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ:پاکستانی شہری جاں بحق

قصور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست2016ء) :پاک بھارت بارڈر پربھارتی سکیورٹی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق 15سالہ نوجوان محمد اقبال اعجاز کا تعلق سرحدی گاؤں بھیکی ونڈ سے تھا۔

(جاری ہے)

اقبال اعجاز سرحدی علاقے میں مویشی چرارہا تھا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کردی۔جس کے نتیجہ میں‌ 15سالہ نوجوان محمد اقبال اعجاز جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکار اقبال اعجاز کی لاش بھی ساتھ لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں