گھریلوجھگڑے پر20سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

پیر 1 اگست 2016 12:03

قصور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اگست ۔2016ء ) بھسرپورہ قصورمیں گھریلوجھگڑے پر20سالہ نوجوان نے خودکوگولی مارکر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک محمدفیاض نامی نوجوان نے بھسرپورہ قصورمیں موبائل شاپ بنارکھی تھی گزشتہ روز اس کے والدملک صادق علی نے کسی بات پر اسے ڈانٹ دیاجس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکراپنے آپ کو گو لی مار لی ۔ اسے ہسپتال لے جایاجارہاتھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن قصورنے ضابطے کی کارروائی مکمل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں