پنجاب حکومت نے نا اہلیوں اور نا کامیوں کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،میاں فاروق احمدانصاری

بچوں کے اغواء اور فائرنگ کے واقعات صوبائی حکومت اور پولیس کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے، پی ٹی آئی ایم این اے

جمعہ 29 جولائی 2016 22:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے ایم این اے میاں فاروق احمدانصاری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نا اہلیوں اور نا کامیوں کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں صوبائی حکومت دور بین سے بھی نظر نہیں آ رہی دن دیہاڑے لاہور سمیت صوبے بھر میں بچوں کے اغواء اور فائرنگ کے واقعات صوبائی حکومت اور پولیس کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے صوبے بھر میں لا قانیونیت ، چوری ڈاکے اور اغواء برائے تاوان ، چھوٹی بچیوں سے زیادتیوں کے واقعات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، گڈ گورنس کے دعوے داروں کے منہ پر طمانچہ ہے جو کہ لاہور کی عوام کی حفاظت نہیں کر سکتے تو پھر صوبے کی عوام کا خدا ہی حافظ ہے ،شہباز شریف کو سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں ، میڈیا سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اغواء ہونے والے کئی بچوں کو قتل کر دیا گیا ،لیکن حکومت اور انتطامیہ کو کوئی ہوش نہیں آیا ،صوبائی حکومت رٹ قائم کرنے میں بے بس ہو چکی ہے لاہور شہر میں ہر طرف خوف و ہراس پایا جاتا ہے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، صوبے میں کرپشن اور لو ٹ مار عروج پر ہے ،لاہور کی بڑی شاہراہوں میں ہر روز شر پسند عناصر کی طرف سے سر عام فائرنگ کے واقعات ہو رہے ہیں قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی ، آج صوبے پنجاب میں سب سے بد ترین حالات ہے اصل حقائق عوام سے چھپائے جا رہے ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں