صفائی نصف ایمان ہے ‘مون سون کے دوران ڈینگی کے پیش نظر ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہوگا‘عمارہ خان

ضلعی افسران روزانہ کی بنیادوں پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیں ‘غفلت اور سستی کے مرتکب ہونیوالے افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ‘تحصیل پتوکی اور پھولنگر دورہ کے موقع پر ڈی سی او قصور کی گفتگو

جمعہ 29 جولائی 2016 20:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مون سون کے دوران ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے ‘ضلعی افسران روزانہ کی بنیادوں پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیں ‘غفلت اور سستی کے مرتکب ہونیوالے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل پتوکی اور پھولنگر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی ، زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہنگامی دورہ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد اسلم شاہد اور ٹی ایم او محمد شفیع بھی تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او قصور عمارہ خان نے پتوکی شہر میں صفائی ستھرائی کا تفصیلاً جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ پتوکی شہر اور گردونواح میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں کیونکہ مون سون کے پیش نظر ڈینگی مچھر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حفاظتی تدابیر اختیار کر کے اس موذی مرض سے بچ سکیں ۔

انہوں نے باالخصوص قبرستانوں ، کھلے میدانوں ،نرسریوں ، ٹائر شاپس ، کباڑ خانوں ، سروس اسٹیشنز اور دیگر مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے عمل کو یقینی بنانے کا حکم دیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی جگہ سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں اس علاقہ کے متعلقہ افسران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔

ڈی سی او نے پھولنگر شہر میں صفائی ستھرائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ صفائی کے حوالے سے خصوصی لائحہ عمل تیار کریں اور شہر میں گندگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئندہ ہفتے دوبارہ دورہ کرینگی اور صفائی ستھرائی اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینگی ۔قبل ازیں ڈی سی او نے پھولنگر ڈسپوزل اسٹیشن اور رورل ہیلتھ سینٹر پھولنگر، لیڈی پارک پھولنگر اور دیگر جگہوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر عوام الناس کو دی جانیوالی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں