پنجاب پولیس میں پروموشن کورسز کا سلسلہ رُک گیا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 29 جولائی 2016 19:16

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی29 جولائی ۔2016ء )پنجاب پولیس میں پروموشن کورسز کا سلسلہ رُک گیا۔ انٹر، اپر، ایڈوانس اور جونیئر کمانڈ کورسز رواں سال بھی نہ کرائے جا سکے۔ آئی جی پنجاب کی دانستہ عدم توجہی کے باعث ہزاروں افسران اور اہلکار کورسز اور محکمانہ پروموشن سے محروم ہو گئے۔محکمہ پولیس میں محکمانہ پروموشن کورسز نہ ہونے کے باعث افسران اور اہلکاروں میں بد دلی پھیلتی چلی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس افسران کاکہنا تھا کہ محکمانہ پروموشن کورسز نہ ہونے سے ہزاروں اہلکاروں اور افسران کی سالوں کی محنت بھی ضائع ہو جاتی ہے۔پولیس کے مطابق انٹر کورس یا ایس آئی کی پروموشن اوراپرکورس سب انسپکٹر یا انسپکٹرکی ترقی کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح ایڈوانس کورس انسپکٹرسے ڈی ایس پی بننے اور جونیئر کمانڈ کورس ڈی ایس پی سے ایس پی بننے کے لیے ضروری ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان تمام کورسزکے لیے پنجاب پولیس کو کروڑوں روپے کے فنڈز بھی گورنمنٹ کی جانب سے دیئے جاتے ہیں جن کا کوئی مصرف نہیں ہوتا جبکہ ان تمام کورسز کے لیے سال میں دو دو اہلکاروں اور افسران کے بیج بھجوائے جانا ضروری ہوتے ہیں۔پولیس افسران کا کہنا تھا کہ محکمانہ پروموشن کورسز کا اجرا جلد کیا جائے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں