پولیس کی ظلم وزیادتی ، مقدمہ درج اور ملزمان گرفتار

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 29 جولائی 2016 19:16

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی29 جولائی ۔2016ء )بابا حبیب الرحمن دروغہ پرپولیس کی ظلم وزیادتی ، مقدمہ درج اور ملزمان گرفتار کئے جائیں، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ملازمین کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے شعبہ سینی ٹیشن کے سینٹری انسپکٹرباؤ عبدالرشیداختر، سینٹری سپروائزروں محمدعمران ،محمدرشید انصاری، فقیرمحمدگجر، ملک صابر، خالدحیات،خالدمحمود،محمدرمضان،محمداجمل،ڈاکٹروزیر،طلعت فاروق ودیگر نے اپنے ہنگامی اجلاس میں بابا بلھے شاہ کے خادم دروغہ /سینٹری سپروائزر بابا حبیب الرحمن پر چوکی لاری اڈا کے ملازمین محمدبوٹا سب انسپکٹر ودیگر ملازمین کی ظلم وزیادتیوں کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی، ڈی سی او قصور عمارہ خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمدشاہد،آئی جی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ، کمشنرلاہور ڈویثرن، وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے قصور کے ملازمین پرشفقت فرمائی جائے ، اور حبیب الرحمن کی درخواست پربوٹا تھانیدارو دیگرملازمین کے خلاف مقدمہ درج اورنامزد ملزمان گرفتار کئے جائیں اور انہیں نوکریوں سے برخاست کیا جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں