میٹروں کی تبدیلی کیلئے سینکڑوں درخواستیں معر ض التوا ء

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 29 جولائی 2016 19:16

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی29 جولائی ۔2016ء )واپڈا قصور سٹی و رورل ایریاز کی سب ڈویثرنوں میں نئے میٹرز کا ،قال پڑ گیا ۔میٹر سرے سے غائب ہو چکے ہیں ۔ان سب ڈویثرن میں صارفین کی طرف سے نئے کنکشنز کے حصول ،خراب و بند میٹروں کی تبدیلی کیلئے سینکڑوں درخواستیں معر ض التوا ء میں چلی آ رہی ہیں صارفین دفاترز کے چکر لگا کر رُل گئے۔

اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیکر میٹرز مہیا کر وائیں ۔دفاتر میں آ نے والے صارفین محمدرفیق پہلوان نے بتا یا کہ واپڈا والے ٹوٹل کاسٹ جمع کر وانے کے باوجود اور رشو ت لیکر بھی صارفین کو میٹر مہیا نہیں کر رہے اور یہ بہانا بنایا جا رہا ہے کہ اوپر سے میٹر نہیں مل رہے جبکہ صارفین کو میٹر دینے سے قبل ہی کو را جواب دے دیا جا تا ہے کہ ان کے حصہ و حق کے مطابق 40میٹر کیبل تو کیا انہیں ایک میٹر بھی نہیں ملے گی؟جبکہ بنڈلوں کے بنڈل سٹو ر سے فی میٹر کے حساب سے حاصل کر کے بھاری رقو مات کے عوض فروخت کر دیئے جاتے ہیں جس پر آ ج تک واپڈا اتھارٹی نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق میٹر ریڈروں کی ملی بھگت سے اس وقت ہزاروں صارفین کے میٹرز جوکہ فنی نقائص کے باعث سٹاپ ہو چکے ہیں جن پر بھاری نذرانے لیکر Deffective Codeلگا کر جو ایک چوری کی صورت ہے کے زریعے محکمہ و خزانہ کو کروڑوں روپے کا ما ہانہ نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔اس سلسلہ میں ہیومن رائٹس مو ومنٹ کے چیئر مین میجر (ر)حبیب الرحمن میئو ایڈووکیٹ اور میڈیا ایڈوائز ر رفیق نثار نے وفاقی وزراء واٹر اینڈ پاور عابد شیر علی اور خواجہ آ صف ،چیئر مین واپڈ ا،چیف ایگزیکٹو لیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا قصور کی سٹی و رورل ایریا کی ڈویثرنوں میں ہونے والی وسیع پیمانے پر کرپشن ،بد عنوانیوں ،بے ضابطگیوں ،بے قاعدگیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور کوئی غیر جانبد ار ،ایماندار تحقیقاتی ٹیم قصور بھجوائی جائے جو ان تمام خامیوں میں ملوث افراد کی انکوائری کر کے ذمہ داروں کو قرار واقع سزادلوائے اور انہیں نوکریوں سے بر خاست کیا جائے اور گزشتہ ایک ماہ سے نئے میٹرز مہیا نہ کرنے کا فوری نوٹس لے اور ڈیمانڈ کے مطابق میٹرز کی سپلائی کو یقینی بنائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں