غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ، کاروبار زندگی تباہ ہوگئی ، دیہاتوں میں کئی کئی دن بجلی غائب

بدھ 27 جولائی 2016 19:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ہرگھنٹے بعد بجلی بندہونے لگی کاروباری زندگی تباہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

دیہاتوں میں تو کئی کئی دن بجلی غائب رہتی ہے حکومت لوڈشیڈنگ کوکنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے حکمرانوں کے وعدے وفانہیں ہوسکے عوام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نکونک ہوچکے ہیں شدید گرمی میں لوگ بیمارہورہے ہیں اورجب بھی محکمہ واپڈاوالوں سے بجلی کے متعلق پوچھتے ہیں تو جواب ملتاہے کہ’’ جیRCCنے بندکروائی ہے پتہ نہیں کب آئے گی‘‘۔

اس طرح ہرروزہی RCCکی طرف سے بلانوٹس واطلاع پورے کاپوراگریڈہی بندکردیاجاتاہے مگرحکمرانوں کے کانوں پرجوں تک ہیں رہنگی انجمن کاشتکاراں ودیگرسماجی تنظیموں نے حکومت وقت سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں