وزیر اعظم میاں نواز شریف کو کشمیر کے انتخابا ت میں تاریخی فتح پر مبارکباد، ایم یٰسین فرخ

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 26 جولائی 2016 20:12

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 26 جولائی ۔2016ء ) اللہ تعالیٰ نے شرافت اور تحمل مزاجی کی وجہ سے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو کشمیر کے انتخابا ت میں تاریخی فتح دی ہے ۔جس پر مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایم یٰسین فرخ کمبوہ ممبر ایگزیکٹو سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن آ ف پاکستان نے ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مظفر آباد میں نواز شریفگ کے استقبال کیلئے پورے شہر کا اُمڈ آ نا ان کیلئے کشمیریوں کے دلوں میں محبت کا واضع ثبو ت ہے ۔اس سلسلہ میں میاں نواز شریف کی پوری ٹیم جو انتخابات کے سلسلہ میں ذمہ دار تھی وہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف صاحب نے بجا طور پر کہاکہ کامیابی دھرنے سے نہیں بلکہ کچھ کر نے سے آ تی ہے ۔

(جاری ہے)

اس بات پر تالیوں کی گونجیں یقینا سر ی نگر تک جا پہنچی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ گو عمران خاں نے دانشمندی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے نتائج تسلیم کر لیے ۔لیکن انکی پارٹی کے رہنما انتخابات میں شکست کو عجیب منطق بیان کر تے ہیں ۔انہوں نے پیپلز پارٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی کشمیر میں اپنی شکست کو تسلیم کر لیں اور اپنی کمزوریوں پر نظا ثانی کر تے ہو ئے اگلے الیکشن کی تیاری کریں ۔اور مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ سیاسی میدان میں کیا جائے نہ کہ دھرنوں میں اپنا اور قوم کا وقت ضائع کریں اگر وہ دھرنوں میں ہی مصروف رہے تو 2018ءء کا الیکشن بھی ہاتھ سے گنوا بیٹھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں