صوبائی سیکرٹری سکولز اور ڈی سی او کا حکم ‘اسسٹنٹ کمشنر نے قابضین سے گورنمنٹ کی 72دوکانیں واگزار کروا لیں

منگل 26 جولائی 2016 16:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء)صوبائی سیکرٹری سکولز اور ڈی سی او قصور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قصور نے قبضہ گروپ سے گورنمنٹ کی 72دوکانیں واگزار کروا لیں ۔ تفصیل کے مطابق عرصہ تقریباً تیس سال سے گورنمنٹ حنفیہ اسلامیہ ہائی سکول فار بوائز کی 72دوکانوں پر قابضین نے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا ۔سکول انتظامیہ نے متعدد بار ان دوکانوں کا قبضہ واپس لینے کی کوشش کی مگر اس میں کامیابی نہ مل سکی ۔

(جاری ہے)

جس پر صوبائی سیکرٹری سکولز نے ڈی سی او قصور عمارہ خان کو یہ ذمہ داری سونپی کہ وہ گورنمنٹ کی ان 72دوکانوں کا قبضہ واگزار کروا کر سکول انتظامیہ کے حوالے کریں جس پر اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی نے گزشتہ روز پولیس انتظامیہ کے ساتھ ملکر کاروائی کرتے ہوئے ان 72دوکانوں کا قبضہ حاصل کر کے دوکانیں سکول انتظامیہ کے حوالے کر دی ہیں ۔واضح رہے کہ یہ دوکانیں سٹی قصور کی ایک اہم شاہراں پر نیشنل بینک چوک میں واقع ہیں اور ان کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے ہے اور قابضین عرصہ دراز سے ان دوکانوں پر ناجائز قابض تھے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں