ڈی سی او عمارہ خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ‘اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلعی حکومت کے مقرر ہ ریٹس پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں‘ڈی سی او عمارہ خان

پیر 25 جولائی 2016 18:04

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈ ی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران ، انجمن تاجران کے عہدیداران اور صارفین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جن اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقرر کی گئیں ان میں آٹا تھیلہ 20کلو اوپن مارکیٹ ، بناسپتی گھی (پیکٹ /کھلا)فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ ، چاول سپر باسمتی نئے 76روپے فی کلو گرام ، چاول سپر باسمتی پرانے 80روپے فی کلو گرام، چاول اری 30روپے فی کلوگرام ، دال چنا باریک 138روپے فی کلو گرام ، دال چنا موٹی 145روپے فی کلو گرام ، دال مسور موٹی امپورٹڈ120روپے فی کلو گرام ، دال مسور باریک لوکل 133روپے فی کلو گرام، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ235روپے فی کلو گرام ، دال ماش چھڑی ہوئی امپورٹڈ205روپے فی کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی 120روپے فی کلو گرام ، دال مونگ چھڑی ہوئی 120روپے فی کلو گرام ، کالے چنے موٹے 144روپے فی کلو گرام ،کالے چنے باریک 134روپے فی کلو ، سفید چنے موٹے 185روپے فی کلو ، سفید چنے باریک 165روپے فی کلو ، سرخ مرچ کندری اول 230روپے فی کلو ، بیسن 145روپے فی کلو ، چینی 68روپے فی کلو ، دودھ کھلا فی لیٹر 65روپے ، دہی 70روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا 600روپے فی کلو ، گوشت بڑا 300روپے فی کلو ، روٹی تندوری 100گرام 6روپے ، نان 100گرام 8روپے ، نمک 10روپے فی کلو ، کوئلہ 40روپے فی کلو ، اینٹ درجہ اول فی ہزار 6000روپے ، اینٹ درجہ دوئم فی ہزار 4000روپے جبکہ برائلر گوشت ، سبزی و فروٹ اور انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او عمارہ خان نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ناجائز منافع خوری کرنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں