گھریلو ناچاقی پر لڑکی نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

بدھ 20 جولائی 2016 11:49

قصور۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی ۔2016ء ) کوٹ رادھا کشن کے علاقہ محلہ جج والا میں گھریلو ناچاقی پر جواں سالہ لڑکی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

محلہ جج والاکے رہائشی فضل حسین کی اٹھارہ سالہ بیٹی ماریہ نے بھائی کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکی،پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں