متعدی امراض کیخلاف جانوروں کومفت ٹیکہ جات لگانے کی مہم شروع

بدھ 20 جولائی 2016 11:49

قصور۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی ۔2016ء ) سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی او قصور عمارہ خان کی زیر نگرانی محکمہ لائیو سٹاک قصور نے ضلع بھر میں متعدی امراض کیخلاف جانوروں کومفت ٹیکہ جات لگانے کی مہم شروع کر دی ۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک قصور ڈاکٹر خالد بشیر کے مطابق ضلع قصور میں موسمِ برسات سے پہلے جانوروں کو ٹیکہ جات لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ گھر گھر جا کر گل گھوٹو‘منہ کھر اور بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کے زہر کیخلاف ٹیکہ جات لگا رہا ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر قصور ڈاکٹر محمد عدیل سیال نے تمام مویشی پال حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس مہم میں محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ سے بھر پور تعاون کریں ۔اپنے قریبی شفاخانہ حیوانات سے رابطہ کر کے اپنے جانوروں کو متعدی امراض کے خلاف ٹیکہ جات لگوائیں اور ان کو جان لیوا اور مہلک متعدی امراض سے بچائیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں دفتر لائیو سٹاک قصور کے فون نمبر 049-9250207پر اپنی شکایت درج کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں