بااخلاق پولیس کلچر کے فروغ کی ضرورت ہے، سید علی ناصررضوی

بدھ 20 جولائی 2016 11:49

قصور۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی ۔2016ء ) پولیس دیانتدار ہوگی تو عوام بھی ان سے تعاون کرینگے‘ جرائم پیشہ عناصر کو بروقت سزا ملنے سے جرائم میں کمی آئے گی۔ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں مظلوم کو انصاف ملے وہ معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتاہے اسلئے ہماری کوشش ہے کہ ہرتھانہ کے انچارج کو اس بات کا پابندبنایا جائے کہ وہ براہ راست عوام سے رابطہ رکھے۔

(جاری ہے)

کیونکہ جب تک معاشرے کے تمام افراد اور طبقات کارویہ جرائم کیخلاف نہ ہوگا جرائم کاخاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بااخلاق پولیس کلچر کے فروغ کی ضرورت ہے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو وقتاً فو قتاً جانچنے اور بہتربنانے کیلئے ضلع بھرکے تھانوں میں اچانک دورے کرتاہوں‘غفلت کے مرتکب اور راشی پولیس ملازمین کیخلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی کی جاتی ہے اس سلسلہ میں نوکری سے برخاستگی‘ سروس کی ضبطگی‘ جرمانہ سمیت 37سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کو سزائیں دی جاچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں