پرچی فیس کیخلاف قصور میں رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:27

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) کچہری چوک قصور میں رکشہ ڈرائیوروں نے ٹی ایم اے قصور کی جانب سے پرچی فیس میں اضافہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی ۔

(جاری ہے)

ٹی ایم قصور موٹرسائیکل رکشووں سس فی چکر پہلے 10روپے پرچی فیس وصول کرتا تھا کہ مگر اب نئے بجٹ میں ٹی ایم اے قصور نے پرچی فیس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ڈبل 20روپے کر دیا ہے جسپر رکشہ ڈرائیوروں نے ٹی ایم اے کے اس فیصلہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کچہری پمپ کے قریب سٹر ک میں رکشے کھڑے کر کے روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا اور ٹی ایم اے کے لاف نعرہ بای کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پرچی کے اضافہ کو واپس لیا جائے اور10روپے پرچی فیس ہی وصول کی جائے۔

تاہم پولیس کی یقین دہانی پر رکشہ ڈرائیوروں نے احتجاج پر امن طور پر ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں