ضلع کو ڈینگی فری بنانے کیلئے تمام محکمے بھرپور اقدامات کریں‘سستی برداشت نہیں کی جائیگی ‘ڈی سی او عمارہ خان

ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ سخت کی جائے‘ڈینگی تدارک کے حوالے سے اجلاس

پیر 18 جولائی 2016 20:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر قصور عمارہ خان نے کہا ہے کہ مون سون کے پیش نظر ضلع کو ڈینگی فری بنانے کیلئے تمام محکمے بھرپور اقدامات کریں‘ڈینگی لاروا کے خاتمہ کیلئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ سخت کی جائے‘ضلع کو ہمیشہ کیلئے ڈینگی فری بنانے کیلئے تمام محکموں کو اپنا اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی او کمیٹی روم میں ڈینگی تدارک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دی اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے ضلعی محکموں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس تیز اور اس کی مانیٹرنگ کا عمل سخت کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کی انتھک محنت اور کاوشوں سے انشاء اﷲ اپنے ضلع کو ڈینگی فری بنائینگے جس کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کے پیش نظر تمام محکموں کو انسداد ڈینگی مہم کو بھرپور طریقے سے چلانا ہوگا اور اپنے اپنے علاقوں میں موجود قبرستانوں ، ٹائر شاپس اور کباڑ خانوں کوروزانہ کی بنیادوں پر چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بارش کا پانی جمع ہو تو اسے فوری طور پر نکالا جائے اور اپنی جمع ہونے والے مقامات پر ڈینگی تلف کرنے والی ادویات ڈالی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں