اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائیگا‘ملک محمد احمد خاں

جائیدادوں پر قبضہ سمیت دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے ضلعی حکومت تمام اقدامات بروئے لار لا رہی ہے‘رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی قصور

پیر 18 جولائی 2016 20:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی قصور ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائیگا ‘اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ سمیت دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے ضلعی حکومت تمام اقدامات بروئے لار لا رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ای ڈی اوایجو کیشن ذوالفقار علی ، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز نسیم اختر ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی ، ای ڈی او سی ڈی حامد شہزاد ، ڈسٹرکٹ اٹارنی ‘واپڈا ، پاسپورٹ ، ریونیو اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر سے 23شکایات اوورسیز پاکستانیوں کی وصول ہوئیں جن میں سے 21شکایات کو حل کر دیا گیا ہے جبکہ 2شکایات ڈی پی او قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کے پاس زیر التوار ہیں جو دو روز میں نمٹا دی جائیگی۔ اس موقع پر چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی ملک محمد احمد خاں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے حل کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور اس میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے ۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ اٹارنی کو ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جو مقدمات سول کورٹس میں زیر التواء ہیں انکی پیروی کی جائے اور انہیں جلد از جلد نمٹایا جائے ۔ ڈی پی او قصور نے اس موقع پر تجویز دی کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے زیر صدارت ہونیوالی ماہانہ کریمنل جسٹس کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے زیر التوا مقدمات کو رکھا جائے تا کہ انکے جلد فیصلے ہوسکیں ۔

ملک محمد احمد خاں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے کیلئے ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں اوورسیز ڈیسک کے حوالے سے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے اوراس کیلئے کیبل اور میڈیا میں پبلسٹی کی جائے اور اہم شاہراحوں پر بینرز وغیرہ لگائے جائیں تا کہ اگر اوورسیز پاکستانیوں کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو اس کے حل کیلئے متعلقہ کمیٹی سے رابطہ کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں