عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 14 جولائی 2016 19:31

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی14 جولائی ۔2016ء ) عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام ماجد مسجد عائشہ میں شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ مسجد عائشہ  مصطفی آباد میں میں عازمین حج کو بینرز، چارٹس، نقشہ جات، ماڈل اور مقدس تصاویر کی مدد سے استفادہ کروایا جاتا ہے، مناسک حج و عمر کی ادائیگی اور وہاں پر پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں عازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے، حاجی محمد اسلم نے کہا کہ ہم 1991سے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے فی سبیل اللہ خدمت کر رہے ہیں، ہم حاجیوں کوگھر سے لیکر حج و عمر کرنے اور گھرواپسی تک رہنمائی کرتے ہیں، ہم حاجیوں کو گھر سے لیکر حاجی کیمپ تک اور واپسی کے وقت ائیر پورٹ سے واپس گھر تک پہنچانے کا کام بھی فی سبیل اللہ کرتے ہیں، اب تک مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کے سینکڑوں عازمین حج تربیت حاصل کرچکے ہیں، اور مزید سلسلہ جاری ہے، ہم ہر اتوار کو صبح 8بجے سے لیکر دوپہر 12بجے تک تربیتی پروگرام کرتے ہیں، عوام مستفید ہونے کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں اس سلسلے میں آئندہ پروگرام 17.24.31جولائی اور7.14اگست کو صبح 8بجے سے دوپہر12تک منعقد ہوں گے،

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں