ڈی سی او قصور کی ہدایات ‘ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد افضل پرویز کی قیادت میں ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

پنجاب حکومت ڈینگی تدارک کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے ‘ڈینگی سے بچنے کیلئے ہر ایک فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ‘محمد افضل پرویز

منگل 12 جولائی 2016 20:11

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جولائی ۔2016ء ) ڈی سی او قصور عمارہ خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد افضل پرویز کی قیادت میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس سے کچہری چوک تک ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر IIرشید انصاری ‘ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر IIIظفر اقبال بھٹی ‘اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز محمد نعیم فیروز ،ندیم بٹ‘ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسرز عبدالغفور دانش ، عبدالحنان ‘سینئر ایڈیٹرز محمد سلیم فیروز ، محمد شکیل اختر ، اورنگزیب ،محمد تنویر جٹ ، استاد محمد ندیم ، محمد مصطفی ،عبدالغفار ڈوگر ، اسحاق نوری اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں ڈینگی کی آگاہی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آکاؤنٹس آفیسر محمد افضل پرویز نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے تدارک کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور ڈینگی کیخلاف جنگ ایک مسلسل عمل ہے ۔

(جاری ہے)

ڈینگی وائر س سے بچنے کیلئے معاشرے کے ہر ایک فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور عوام کو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی تلقین کرنا ہوگی تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعدد ی بیماریوں سے بچا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں