دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی روک تھام اور انتظامات کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد

منگل 12 جولائی 2016 12:38

قصور۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرقصور عمارہ خان کی زیرصدارت دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی روک تھام اور انتظامات کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں ڈی سی او کمیٹی روم میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹکلکٹر محمدشاہد‘اسسٹنٹ کمشنرزقصور‘پتوکی‘چونیاں‘کوٹرادھاکشن‘ایکسین ایری گیشن‘ ایکسین ڈرینج لاہور ڈویژن‘ ایس ڈی او ہیڈبلوکی‘ڈی اوسول ڈیفنس ‘تمام ٹی ایم اوزودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی اونے اجلاس کے دوران ضلع کوممکنہ سیلاب سے محفوظ کرنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیااور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تیاریاں مکمل کریں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اورمحکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دوبارہ تمام بندوں ‘کینال اور ڈرینج کی انسپکشن کرکے فٹنس سرٹیفکیٹ دیں ۔ ای ڈی اوہیلتھ اور ای ڈی اوزراعت کو سیلاب کے دوران استعمال ہونیوالی میڈیسن وافرمقدارمیں سٹاک کرنے کی ہدایت کی گئی اور ریسکیو1122‘سول ڈیفنس اور ٹی ایم اوز کوبھی اپنی مشینری کودوبارہ چیک کرکے فٹنس سرٹیفکیٹس دینے کا کہا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں