قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 20 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو مارا گیا

منگل 12 جولائی 2016 12:23

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2016ء) قصور کے علاقے مصطفی آباد میں روہی نالے کے کنارے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق مصطفی آباد میں روہی نالے کے قریب 3 ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی پہنچی تو ڈاکووں نے ان پر فائرنگ کر دی ،پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی طیب عرف باس کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ وہ20سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں