غیر نمونہ ،سرخ اورسبز نمبر پلیٹیں لگانے پر 4 ، لاڈو سپیکر پر گانے چلانے اور اشتہار تقسیم کرنے والے 2افراد گرفتار، مقدمات درج

اتوار 3 جولائی 2016 16:45

قصور۔3 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جولائی ۔2016ء )غیر نمونہ ،سرخ اورسبز نمبر پلیٹیں لگانے والے چار افراد گرفتار، لاڈو سپیکر پر گانے چلانے اور اشتہار تقسیم کرنے والے دو افراد گرفتار، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت و ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر نے موٹر سائیکلوں پرسرخ، سبز اور غیر نمونہ نمبر پلیٹیں لگانے والے عابد، طالب بھٹی، علی رضا اور آصف کو موٹر سائیکلوں سمیت حراست میں لے لیا، جبکہ بابا مٹھوہ شاہ کے عرس پر لاڈو سپیکر پر آونچی آواز میں گانے چلانے پر وارث اور کیری ڈبہ پر سپیکر لگا کر اشتہار تقسیم کرنے والے جاوید اقبال کو کیری ڈبہ سمیت حراست میں لیکر الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں