ڈی سی او نے نہروں میں نہانے پر دفعہ 144نافذ کر دی

اتوار 3 جولائی 2016 16:45

قصور۔3 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جولائی ۔2016ء )نہروں میں نہانے پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدعلی ناصررضوی کی درخواست پر ضلع بھرکی حدودمیں واقع تمام نہروں پرشہریوں کے نہانے اورتیراکی کرنے پر مکمل پابندی نافذ کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اب نہانے والے نوجوان بچوں اور شہریوں کوخلاف ورزی کی صورت میں جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں