ملک کو مسائل کی دلدل سے باہرنکال کر خوشحالی اور تعمیروترقی کی طرف لارہے ہیں،میاں وسیم اخترشیخ

اتوار 3 جولائی 2016 16:45

قصور۔3 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جولائی ۔2016ء )میاں برادران ایک ویژن اور منشورکے تحت جدوجہد کررہے ہیں‘ملک کو مسائل کی دلدل سے باہرنکال کر خوشحالی اور تعمیروترقی کی طرف لارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار رکنقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے افطارڈنرپارٹی کے موقع پر پارٹی ورکروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شب وروزمحنت‘ جدوجہد‘لگن نے عام آدمی کا احساس محرومی دور کردیاہے‘ پنجاب کے تمام اضلاع اورتحصیلوں میں تعمیروترقی اور سڑکوں کے نئے جال بچھانے‘ تعلیم اور مختلف شعبوں میں مثبت اصلاحات سے پسماندہ علاقوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عوام کا مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی گراں قدر قومی خدمات پر اظہار اعتماد خوش آئندہے‘ وزیراعظم محمدنوازشریف پاکستان کی تعمیروترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں