ڈی سی او قصور نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا پیغام پڑھ کر سنایا

پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کو فعال دیکھنا چاہتی ہے تا کہ عوام کے مسائل تیزی سے حل ہوں ‘ڈی سی او عمارہ خان تحصیل قصور اور چونیاں کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس ‘ڈی سی او ‘ڈی پی او اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت

اتوار 3 جولائی 2016 16:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جولائی ۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر تحصیل قصور اور چونیاں کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ جس میں ڈی سی او قصور عمارہ خان ‘ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ، ایم این اے شیخ وسیم اختر ، ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ای ڈی او فنانس محمد مصدق خاں وٹو ، ڈی او سی او محمد اقبال ، ٹی ایم او رائے محمد منشاء ، تحصیل قصور اور تحصیل چونیاں کے نومنتخب چیئر مین ‘وائس چیئر مین یونین کونسلز ‘ممبران میونسپل کمیٹیز و یونین کونسلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کو فعال دیکھنا چاہتی ہے تا کہ عوام کے مسائل تیزی سے حل ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کیلئے بلدیاتی نمائندوں کے کردار کی تعریف کی ۔ ڈی سی او قصور نے اس موقع پر نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا پیغام پڑھ کر سنایا اور عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے انکے کردار پر روشنی ڈالی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے بھی نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے محکمے کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں