ڈی او سی عبدالسلام عارف کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس

عیدالفطر کی چھٹیوں میں ڈینگی سرویلنس پر کام جاری رہے گا‘ایکشن پلان تیار کر لیا گیاہے ‘عبدالسلام عارف

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) ڈی سی او عمارہ خان کی ہدایت پر ڈی او سی عبدالسلام عارف کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دی ۔

اس موقع پر ڈی او سی عبدالسلام عارف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کی چھٹیوں میں ڈینگی سرویلنس پر کام جاری رہے گااس حوالے سے ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔ ڈینگی کنٹرول روم ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ کی زیر نگرانی روزانہ صبح 8بجے سے شام 4بجے تک کھلا رہے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہر یونین کونسل میں ایک آفیسر سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر تعینات کیا گیا ہے جو اپنی یونین کونسل میں سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ کرتاہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 190جوہڑوں میں 2لاکھ 57ہزار مچھلی بچہ چھوڑا گیا ہے اس کے علاوہ پارکوں میں جو جھیلیں بنائی گئی ہیں ان میں بھی مچھلی بچہ چھوڑ دیا گیا ہے جس پر انہوں نے ہدایت کی کہ ان جوہڑوں کا باقاعدگی کیساتھ سرویلنس کیا جائے اور ضرورت محسوس ہونے پر دوبارہ مچھلی بچہ سٹاک کیا جائے ۔ مزید بتایا گیا کہ اس ہفتہ ٹی ایم او قصور اور پتوکی نے 16،16نوٹسز جاری کئے ہیں اس طرح ضلع بھر میں 573نوٹس پورے سال میں جاری کئے گئے ہیں جبکہ 18ایف آئی آرز رجسٹرکروائی گئی ہیں ۔ ڈی او سی نے ہدایت کی کہ جن محکمہ جات نے ہفتہ وار ڈینگی رپورٹ نہیں بھیجی ان محکموں کے افسران کی جواب طلبی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں