رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

ضلع میں امن اومان کی صورتحال اور ترقیاتی سکیموں کاتفصیلاً جائزہ لیا گیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) رکن قومی اسمبلی رانا محمدحیات خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی سی اوقصورعمارہ خان ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ، ایم این ایز ملک رشید احمد خاں ،رانا محمد اسحاق خاں ،شیخ وسیم اختر ، ایم پی ایز ملک محمد احمد خاں ، ملک احمد سعید، حاجی نعیم صفدر انصاری ، محمد انیس قریشی اور متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ضلع میں امن اومان کی صورتحال اور ترقیاتی سکیموں کاتفصیلاً جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کو ڈی پی او نے امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقعہ ہوئی ہے اور اسے مزید بہتر بنانے کیلئے ضلعی پولیس دن رات کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ 12تھانوں میں ایڈمن آفیسر تعینات کر دیئے گئے ہیں جو تھانہ کے متعلق معاملات میں بہتری کا باعث بنیں گے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ پولیس اور محکمہ ہیلتھ ملکر جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ کی روک تھام کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دینگے تا کہ جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہو سکے نیز یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز اور اہلکاروں کے خلاف پندرہ روز کے اندر کاروائی یقینی بنائی جائیگی ۔

اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کی جانب سے مختلف جاری ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر اظہار برہمی کیا گیا اور باالخصوص محکمہ بلڈنگ کے افسران کی سرزنش کی گئی اور ای ڈی او ورکس اور ڈی او بلڈنگ کو ہدایت کی گئی کہ وہ خود موقع پر جا کر سکیموں کا جائزہ لیں اور ناقص میٹریل استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کریں ۔ڈی سی او عمارہ خان نے اجلاس کو یقین دلایا کہ وہ خود تمام ترقیاتی سکیموں کی نگرانی کرینگی اور کرپشن ،بدعنوانی میں ملوث افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں