گھریلوناچاقی پر لڑکی نے زہریلا سپرے پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 12:09

قصور۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جولائی ۔2016ء )معمولی گھریلوجھگڑے پر جواں سالہ لڑکی نے زہریلا سپرے پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کوٹ جگت سنگھ کے رہائشی محمداسلم کی 22 سالہ بیٹی صوبیہ کا اپنی بھابی کیساتھ معمولی جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے گھرمیں موجود زرعی سپرے پی لیا تاہم اس کو فوری طورپر لاہور جناح ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکی اور ہسپتال میں دم توڑ گئی‘پولیس تھانہ سرائے مغل نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں