حکومت دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات اٹھارہی ہے، حاجی نعیم صفدر

ہفتہ 2 جولائی 2016 12:09

قصور۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جولائی ۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی جانب گامزن ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کی تاریخ کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیکر مخالفین کو چاروں شانے چت کردیاہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے افطار ڈنرکے موقع پرپارٹی ورکروں اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی دانشمندانہ حکمت عملی سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ اور غربت کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے‘حکومت پنجاب دہشتگردی کے خاتمہ سمیت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بھی اہم اقدامات اٹھارہی ہے‘ توقع ہے کہ آئندہ دو سالوں تک قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے عمربھر کیلئے جان چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ قائدین الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی پاسداری کررہے ہیں ‘ملک کا نقشہ اورعوام کی تقدیر بدل رہی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں