ڈی سی او عمارہ خان کے زیر صدارت ڈی پی ایس سکول کا پر ی بجٹ اجلاس

ڈی پی ایس سکول کے آئندہ مالی سال 2016-17کے بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیاگیا

جمعہ 1 جولائی 2016 15:47

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) ڈی سی او قصور /چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس عمارہ خان کے زیر صدارت ڈی پی ایس سکول کا پری بجٹ اجلاس گزشتہ روز ڈی پی ایس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ڈی او سی عبدالسلام عارف ، پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل ، ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ‘پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج فار بوائز پروفیسر سرفراز احمد معین ،ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمد جہانگیر چوپڑا اور ممبرز بورڈ آف گورنر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈی پی ایس سکول و بلھے شاہ ڈگری کالج کے آئندہ مالی سال 2016-17کے بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ڈی سی او عمارہ خان نے اس موقع پر کہا کہ ڈی پی ایس سکول قصور کا شمار ملک بھر کے اعلیٰ ترین سکولوں میں ہوگا اور ضلعی حکومت اس مقصد کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیگی ۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ٹیچرز کی ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کریں تا کہ وہ جدید دور کی تعلیمی ضروریات کو باآسانی سرانجام دے سکیں ۔ آئندہ بجٹ اجلاس 15جولائی کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں