ڈینگی مچھرکے تدارک کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، عمارہ خاں

منگل 28 جون 2016 11:22

قصور۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء ) ڈی سی او قصور عمارہ خاں نے کہا ہے کہ ڈینگی سے چھٹکاراپانے کیلئے تمام افسران کو اپنا کردار ادا کرناہوگا‘ سرو یلنس کے کام کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا‘ عوام الناس کو ڈینگی مچھر سے بچاؤکیلئے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے‘ڈینگی مچھرکے تدارک کیلئے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

یہ بات انہوں نے ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلا س میں بتایا گیاکہ ضلع بھرمیں کل132ہیلتھ سنٹرکام کررہے ہیں اور 1565ملازمین ڈینگی سرویلنس کے کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی آگاہی کے حوالے سے اب تک 5403سکول سیشن‘ 2589کمیونٹی ایونٹس منعقد کئے جاچکے ہیں اسی طرح 578انڈوراور 113آؤٹ ڈور ٹیمیں ڈینگی روک تھام کیلئے مصروف عمل ہیں‘ بائیوجیکل کنٹرول کے حوالے سے بتایا گیا کہ اب تک 190جوہڑوں میں 2لاکھ 57ہزار مچھلی کابچہ چھوڑاگیا۔

ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات اپنی ہفتہ وار ڈینگی رپورٹ بروقت جمع کروائیں ورنہ انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں