بچوں کی لڑائی پر بھائی کو قتل کر دیا

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 27 جون 2016 20:14

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء ) بچوں کی لڑائی پر بھائیوں نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چار افراد نے فائرنگ کرکے اپنے کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، مقتول کی بیوہ صابراں بی بی کے مطابق گزشتہ رات ہمارے بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر ، محمد سلیم،منیر احمد، محمد ایوب ایک کس نا معلوم شخص شام کے وقت میرے گھر میں داخل ہو گئے اور میرے خاوندشبیر احمد کو گالی گلوچ و تشدد کرتے ہوئے باہر خالی پلاٹ میں لے آئے اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے صابراں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں