کھلی کچہری کابنیادی مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 25 جون 2016 20:18

قصور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی25 جون۔2016ء )ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ کھلی کچہری کابنیادی مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی پولیس کے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے فوری احکامات جاری کرنا ہے کیونکہ انصاف وہ ، جو ہوتا دکھائی بھی دے وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران سائلین سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے دوران 51سائلین نے درخواستیں گزاری جن پر ڈی پی او قصور نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کھلی کچہری کے دوران فرائض سے غفلت برتنے پر کئی ایک افسران کی سرزنش بھی کی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں