قومی اسمبلی کے سابق رکن سردار طفیل خاں میو انتقال کر گئے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 24 جون 2016 20:16

قومی اسمبلی کے سابق رکن سردار طفیل خاں میو انتقال کر گئے

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 24جون۔2016ء ) قومی اسمبلی کے سابق رکن سردار طفیل احمد خاں میو انتقال کر گئے، انہوں ا نے 1977سے 2013تک مسلسل 8الیکشن لڑے جن میں سے چار بار ایم پی اے اورایک بارایم این اے بنے۔

(جاری ہے)

مرحوم کو ان کے آبائی علاقہ کوٹ رادھاکشن میں سپرد خاک کیا جائے گا، سردارمحمد طفیل احمد خاں نے 1977کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر پہلی بار حصہ لیا اور شیخ باسط سے ہار گئے ، جبکہ 1985،1988اور1990میں مسلسل تین بار ممبر پنجاب اسمبلی کی سیٹ جیت کر ہیٹرک کی، 1993کے الیکشن میں ہارنے کے بعد1997کے الیکشن میں چوتھی بار ایم پی اے بنے، جبکہ2002کے الیکشن میں پہلی بار ایم این اے منتخب ہوئے، 1993میں صوبائی اسمبلی جبکہ 2008اور2013میں قومی اسمبلی کے الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں