افسران پیپرا کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد سے شفافیت اور غیر جانبراری کا اعلیٰ معیار حاصل کر سکتے ہیں ‘عمارہ خان ،علی بہادر قاضی

جمعرات 23 جون 2016 14:26

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جون ۔2016ء) پنجاب پرکیور منٹ ریگو لیٹری اتھارٹی (پیپرا )کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد سے ہم شفافیت اور غیر جانبراری کا اعلیٰ معیار حاصل کر سکتے ہیں،تمام سرکاری افسران کیلئے پیپرا رولز کی آگاہی بہت ضروری ہے تا کہ وہ کسی بھی قسم کی مالی بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف بروقت کاروائی کر سکیں ۔ یہ بات ڈی سی او قصور عمارہ خان اور پنجاب پرکیورمنٹ ریگو لیٹر ی اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹرعلی بہادر قاضی نے ڈی سی او کمیٹی روم میں محکمہ ہیلتھ اور زراعت کے افسران کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد پنجاب پرکیورمنٹ ریگو لیٹری اتھارتی (پیپرا ) نے پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام کی مدد سے کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ضلع بھر کے محکمہ ہیلتھ اور زراعت کے افسران نے شرکت کی ۔ اس ٹریننگ سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ غیر جانبرداری اور شفافیت سرکاری افسران کاطرا ء امتیاز ہوتا ہے مگر اس کیلئے متعلقہ قوانین اور ریگولیشنز سے مکمل آگاہی بہت ضروری ہے آج کی یہ ورکشاپ اسی مقصد کیلئے منعقد کی گئی ہے تا کہ تمام افسران پیپرا رولز سے مکمل آگاہی حاصل کرکے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا علی بہادر قاضی نے پنجاب پر کیورمنٹ ریگو لیٹری اتھارٹی کے قیام اور مقاصد سے افسران کو آگاہ کیا اور پیپرا رولز اور ایم آئی ایس پر تفصیلا ًروشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں اس قسم کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کر کے متعلقہ افسران کو پیپرا رولز اور ایم آئی ایس پروگرام سے آگاہی دلا رہے ہیں تا کہ وہ اپنے روز مرہ کے سرکاری خریدو فروخت کے معاملات میں مکمل عبور حاصل کر کے شفافیت کو یقینی بنا سکیں ۔ ورکشاپ کے اختتام پر ایم ڈی علی بہادر قاضی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں