ڈی پی اوقصور کا مختلف رمضا ن با زا رو ں کا دورہ

منگل 21 جون 2016 11:36

قصور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء ) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز شہر قصور میں واقع رمضان بازار ریلوے اسٹیشن اور رمضان بازار ڈیرہ شاملاٹ کوٹمراد خاں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں رمضان سستابازار کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں آنے اور جانے والے تمام راستوں پر موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے ڈیوٹی پر مامور اہلکارالرٹ ہوکر فرائض سرانجام دیں ۔

لیڈ ی کانسٹیبل خواتین کے بیگ وغیرہ کی تلاشی لے کر داخلہ کی اجازت دیں، رمضان بازاروں کے اردگرد تھانہ جات کی گاڑیاں اور محافظ گشت جاری رکھیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی اپنے اردگرد کے ماحول اور رمضان بازاروں میں مشکوک شخص یا بیگ کی اطلاع فوری پولیس اہلکاروں کودیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں