جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کاکریک ڈاؤن جا ری

منگل 21 جون 2016 11:36

قصور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر قصورپولیس نے ضلع بھرمیں مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے صرف ایک روزمیں 12خطرناک اشتہاریوں‘ 15عدالتی مفروران سمیت43افرادکو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران قتل‘ اقدام قتل‘ ڈکیتی‘ اور چوری میں ملوث 12خطرناک اشتہاری مجرم اور15عدالتی مفروران کوگرفتار کیاگیا۔ ملزمان نوید‘عمران‘نواز ‘شوکت‘ غضنفر‘ نواز‘ اسد‘عباس اور شکیب کو گرفتار کرکے ان سے رائفل‘بندوق‘ 3پسٹل‘آدھاکلوچرس اور 30 لیٹرشراب برآمد کر لی گئی جبکہ وال چاکنگ ‘کرایہ دار ‘سیکورٹی آرڈیننس اور ساؤنڈسسٹم کی خلاف ورزی پر سلیم ‘اللہ دتہ‘ ریحان‘ قاری یعقوب‘ قاری اکمل بیگ‘ قاری زبیراوررمضان کو گرفتار کرکے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں