قصورمیں برف کی قیمتوں میں روزبروزاضافہ ہونے لگا، سحری اورافطاری کے اوقات میں خریداروں کی طویل قطاریں

ہفتہ 18 جون 2016 19:47

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) قصورشہرمیں برف کی قیمتوں میں روزبروزاضافہ ہورہاہے ۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سحری اورافطاری کے اوقات میں برف خریدنے والے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

کارخانہ مالکان منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔80روپے کی فی پٹی برف فروخت ہورہی ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے اس کے متعلق مکمل خاموشی اختیارکررکھی ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں