اسسٹنٹ کمشنر قصور کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری‘156دوکانداروں کو جیل بھیج دیا

Malik Usman ملک عثمان ہفتہ 18 جون 2016 15:38

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جون 2016ء) ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور محمدشاہ رخ نیازی کا رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری‘ماہ رواں کے دوران 156دوکانداروں کو جیل بھیج دیا ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور مہم جاری ہے تا کہ ناجائز منافع خوروں کو انکے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہ ہو سکے ۔

اسی طرح حکومت کی جانب سے دی جانیوالی خصوصی رعایت کا فائدہ عام آدمی تک پہنچ سکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سستے رمضان بازاروں کیساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی ہر لحا ظ سے ممکن بنائی جا رہی ہے اور ایسے ایسے افراد جو مقررہ قیمتوں سے زائد پر اشیاء فروخت کر تے ہیں انکے خلاف بلا تفریق کاروائی کر کے انہیں جیل بھیجا جا رہا ہے اور رمضان المبارک کے دوران 156دوکانداروں کو ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے پکڑ کر جیل بھیجا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے بارے میں عوام مجھے آگاہ کریں تا کہ انکے خلاف بھی فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں