ڈی سی او عمارہ خان کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

Malik Usman ملک عثمان ہفتہ 18 جون 2016 15:38

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جون 2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ نے بریفنگ دی ۔اجلاس میں انڈرائیڈ فون پر بھیجی گئی مختلف ہاٹ سپاٹس کی ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کا ڈیٹا دکھایا گیا ۔

ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کا ڈیٹا دکھایا گیا جس میں بتایا گیا کہ اس ہفتہ سرویلنس ٹیموں نے پورے ضلع سے 2358سائیٹس سروے کی ہیں اور 8624آؤٹ ڈور کینٹنرز چیک کئے ہیں جس میں ایڈیز لاروا یا بالغ مچھر کہیں سے بھی نہیں ملا ۔ فش سٹاکنگ کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے بتایا کہ اب تک 190جوہڑوں میں 2لاکھ 57ہزار 100مچھلی بچہ چھوڑا گیا ہے جس پر ڈی سی او نے ہدایت کی کہ مجھے بھی جوہڑوں کا معائنہ کروایا جائے جہاں مچھلی بچہ چھوڑا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو ٹائر شاپس ، کباڑ خانوں ، گوداموں ، ورکشاپس ، قبرستانوں ،تعمیراتی جگہو ں، ہوٹلوں ، نرسریوں ، پارکوں فیکٹریوں ، سوئمنگ پولز اور میرج ہالوں کے سروے کی رپورٹس دکھائی گئی ۔ اجلاس میں ٹی ایم او چونیاں ، ایس ڈی او پراونشل بلڈنگز ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، ایکسئین ایری گیشن ، اسسٹنٹ ایگری کلچر ، ڈسٹرکٹ اٹارنی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی قصور اور دیگر محکموں کی طرف سے ڈینگی رپورٹ جمع نہ کروانے پر ڈی سی او نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ جن محکمہ جات نے اس ہفتہ رپورٹ جمع نہیں کروائی ان کی لسٹ مجھے بھجوائی جائے ۔

قبل ازیں ڈی سی او عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں