قصور ،فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے مزدورجاں بحق

ہفتہ 18 جون 2016 11:45

قصور۔18 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون۔2016ء)فیروزپورروڈ پراڈہ وڈانہ کے قریب لوہے کی فیکٹری میں کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قادرآبادکا رہائشی علی زیب اڈہ وڈانہ کے قریب واقع لوہے کی ایک مل میں محنت مزدوری کرتاتھا دوران کام کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں