رمضان بازارو ں وامام بارگاہوں کے اردگردسرچ آپریشن کئے جارہے ہیں،ڈی پی او

ہفتہ 18 جون 2016 11:43

قصور۔18 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون۔2016ء) ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی نے کہا ہے کہ قصور پولیس کی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران شہریوں کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات کرنا اولین ترجیح ہے‘ قصورپولیس کے بہترین حفاظتی انتظامات کے باعث رمضان المبارک کا پہلا عشرہ الحمدللہ بخیروعافیت سے اختتام پذیرہواہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہرکے داخلی ‘خارجی راستوں پر ہرگاڑی کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے‘ رمضان بازاروں‘ دسترخوانوں‘ مساجد‘امام بارگاہوں‘رہائشی آبادیوں ‘ حساس مقامات کے اردگردسرچ آپریشن کئے جارہے ہیں‘تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکو ہدایت کی گئی ہے ‘انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ پولیس نفری عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی پر لگائی گئی ہے اس سلسلہ میں سحری وافطاری اورنمازتراویح کیساتھ ساتھ نمازوں کے پانچو ں اوقات پولیس کے جوان و افسران ‘ قومی رضاکار اور وولنٹیر سمیت1930افسران‘ اہلکاران چاق و چوق ہوکر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں