پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل میں شفافیت سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ‘عمارہ خان

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 17 جون 2016 21:01

پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل میں شفافیت سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ‘عمارہ خان

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 17جون۔2016ء ) ی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ‘پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق ڈی سی او عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز سبزی و فروٹ منڈی قصور کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا ۔

ڈی سی او عمارہ خان نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ضلعی حکومت دن رات کوشاں ہے ۔ منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل میں شفافیت پیدا کر کے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اعتدال پیدا کیا جا رہا ہے تا کہ ناجائز منافع خوروں کو انکے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پھل و سبزی کے ریٹ پر نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مارکیٹ میں کسی قسم کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہو۔ انہوں نے آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پھلوں و سبزیوں کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں تا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں