رمضان المبارک کے دوران شہریوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی اوقصور۔

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 17 جون 2016 21:01

رمضان المبارک کے دوران شہریوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی اوقصور۔

قصور((اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 17جون۔2016ء ) )ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ قصور پولیس کی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران شہریوں کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات کرنا اولین ترجیح ہے ۔قصور پولیس کے بہترین حفاظتی انتظامات کے باعث رمضان المبارک کا پہلا عشرہ الحمد اللہ بخیر و عافیت سے اختتام پذیر ہواہے انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی /خارجی راستوں پر ہر گاڑی کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ۔

رمضان بازاروں،دسترخوانوں،مساجد و امام بارگاہوں ، رہائشی آبادیوں اور حساس مقامات کے اردگرد سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں ۔تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علاقہ میں مساجد و امام بارگاہوں کو خود دورہ کریں گے اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ پولیس نفری عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی پر لگائی گئی ہے اس سلسلہ میں سحری و افطاری اور نماز تراویح کیساتھ ساتھ نمازوں کے پانچوں اوقات پولیس کے جوان و افسران ،قومی رضا کار اور وولنٹیر سمیت 1930افسران و اہلکاران چاق وچوبند ہوکر فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ضلعی پولیس کی کل نفری 2138ہے ۔

وہ گزشتہ روز رمضان بازار ریلوے اسٹیشن کے وزٹ کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل اور ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر اشفاق حسین کاظمی بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں