عوام ملک و قوم کی بہتری کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں: میاں مقصود احمد

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 17 جون 2016 20:31

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 17جون۔2016ء ) عوام ملک و قوم کی بہتری کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، اگر آپ جماعت اسلامی کے منشور سے متفق ہیں تو جماعت اسلامی کے یونٹ بنائیں، درس قرآن کے حلقے بنائیں، جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے قائدین یا کارکنان کریشن میں ملوث نہیں، جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں حصہ لینے والے امیدوار خدمت خلق اور اللہ کی خوشنودی کیلئے کا جذبہ لیکر الیکشن میں حصہ لیتے ہیں نہ کہ ملک میں لوٹ مار کرنے اور اپنے اپنے کاروباروں کو تحفظ دینے کیلئے، اللہ تعالی نے دنیا میں کوئی بھی چیز بغیر مقصد کے پیدا نہیں کی، ہر انسان سے اس کی زندگی کا سوال کیا جائے گا اور روز قیامت حساب لیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد، ضلعی امیر قصور عثمان غنی ودیگر نے داراقم سکول مصطفی آباد میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آپ ملک کے قانون مملکت میں دیکھو کون اپنی ذات کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہا ہے، کون اپنے کاروبار کیلئے سیاست کر رہا ہے، ہر اس کام میں حصہ لو جو اللہ اور اس کے رسول کی طرف لیجانے والا ہو، محبت کروتو اللہ کیلئے کسی سے دشمنی کرو تو اللہ کیلئے،

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں