مخالفین نے فائرنگ کرکے خاتون کوقتل کردیا

جمعرات 16 جون 2016 11:46

قصور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء ) شاہ نوازٹاؤن ٹبی کمبواں میں سابقہ رنجش کی بناء پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کوقتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی محمداعظم نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنی بیوی رانی بی بی اوربیٹی کے ہمراہ ڈاکٹر کے کلینک سے واپس گھر کی جانب آرہاتھا جب وہ کالج کے قریب پہنچا تو ملزمان وسیم وغیرہ نے انہیں اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی رانی بی بی شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے لاہور جنرل ہسپتال ریفر کیاگیاجو راستہ میں دم توڑ گئی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں