سکیورٹی انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،سید علی ناصر رضوی

جمعرات 16 جون 2016 11:46

قصور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء ) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ضلع بھر کے بنکوں اور مالیاتی اداروں کے مینجرز کے ساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام بنکوں میں ایس او پی کے مطابق سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا نیشنل ایکشن پلان کو اسکی اصل روح کے مطابق نافذ کرنے کیلئے پنجاب سکیورٹی آف ولنر ایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس2015پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف رجسٹر ڈسکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز ہی ڈیوٹی سرانجام دیں گے تمام گارڈز اچھے تربیت یافتہ اور مسلح ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ میٹل ڈٹیکٹر بھی ساتھ ہوگا تمام بنکوں اور مالیاتی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے ہر صورت میں لگے ہوں گے تمام بنکو ں اور مالیاتی اداروں کے پاس متعلقہ تھانہ کا نمبر ضرور ہونا چاہیے اور بڑی کیش کی ٹرانزیکشن کی صورت میں فوری متعلقہ تھانہ کو اطلاع دیں ۔ڈی پی اوقصور نے تمام مینجرز کو سختی سے ہدایت کی کہ جو بھی ادارہ متذکرہ آرڈیننس اور ایس او پی کے مطابق سکیورٹی کے انتظامات مکمل نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں